حکایات و روایاتکتب اسلامی

مہمان کی فضیلت

شیخ یعقوب کلینی کافی میں لکھتے ہیں کہ امام جعفر صادقؑنے حسین بن نعیم سے پوچھا: کیا تم اپنے دینی بھائیوں سے محبت کرتے ہو؟اس نے کہا:جی ہاں۔پھر آپ نے فرمایا:کیا تنگ دست مومنین کی مدد کرتے ہو؟اس نے کہا:جی مولا!پھر آپ نے فرمایا:ان سے محبت رکھنی ضروری ہے۔
پھر آپ نے فرمایا:کیا تم کبھی غریب مومنین کو اپنے گھر بلا کر کھانا بھی کھلاتے ہو؟
اس نے کہا:جی۔میں اکیلا نہیں کھاتا،دوتین مومنوں کے ساتھ ہی کھاتا ہوں۔
آپ نے فرمایا:آگاہ رہو انہیں تم پر فضیلت حاصل ہے۔
حسین بن نعیم نے کہا:میرے ماں باپ آپ پر قربان!میں ان کو دعوت دیتا ہوں اور کھانا کھلاتا ہوں،پھر بھی وہ افضل ہیں؟
آپ نے فرمایا:ہاں،جب مومن تمہارے گھر میں داخل ہوتے ہیں تو تمہاری مغفرت کا ذریعہ بن کر آتے ہیں اور جب تمہارے گھر سےرخصت ہوتے ہیں تو تمہارے اور تمہارے خاندان کے گناہ لے کر رخصت ہوتے ہیں۔

(حوالہ)

(کلمہ طیبہ ص۲۴۵)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button