حکایات و روایاتکتب اسلامی

ایمان خالص ہونا چاہیے

حضرت سلیمانؑ کہیں جار ہے تھے کہ انہوں نے ایک نر چیونٹے کو اپنی مادہ سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ تو مجھ سے آخر اتنی کھچی کھچی کیوں رہتی ہے حالانکہ میں اتنا طاقتور ہوں اگر چاہوں تو سلیمانؑ کے تخت کو اٹھا کر دریا میں پھینک دوں۔
یہ سن کر حضرت سلیمانؑ مسکرا اٹھے،انہوں نے چیونٹے اور چیونٹی کو اپنے دربار میں طلب کیا اور پوچھا :بتائو کیا تمہارے پاس میرے تخت کو اٹھا کر پھینکنے کی طاقت ہے؟
چیونٹے نے کہا:بالکل نہیں۔میری طاقت کا تو آپ کو خوب اندازہ ہے لیکن نر کو چاہیے کہ کبھی کبھی اپنی مادہ کو مرعوب کرنے کے لیے ایسی باتیں ضرور کرے تاکہ مادہ اس سے مرعوب ہو اور دوسری بات یہ ہے کہ عاشق ہمیشہ مجبور ہوتا ہے اس لیے اس کی مذمت نہیں کی جاسکتی ہے۔
اس کے بعد حضرت سلیمانؑ نے چیونٹی سے فرمایا:تو اپنے شوہر کی اطاعت کیوں نہیں کرتی جبکہ وہ تجھے بہت چاہتا ہے؟
چیونٹی نے کہا:یہ جھوٹ بولتا ہے،یہ مجھ سے محبت کا دعویٰ تو کرتا ہے لیکن کسی اور کی محبت بھی اس کے دل میں ہے۔
مادہ کی اس گفتگو سے حضرت سلیمانؑ بہت متاثر ہوئے اور محبت خدا میں رونے
لگے اور پورے چالیس دن تک انہوں نے لوگوں سے ملنا چھوڑ دیا اور مسلسل دعا مانگتے رہے کہ پروردگار!میرے دل سے تیرے سوا دوسروں کی محبت نکال

دے اور مجھے اپنا مخلص عاشق بنا دے۔

(حوالہ)

(علامہ جزائری،انوار المبین)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button