عذاب شیطان

سوال: اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ شیطان کی خلقت آگ سے ہے وہ کس طرح جہنم کی آگ میں جلے گا؟
شیطان کی اصلی خلقت آگ سے ہے لیکن اس کی تشکیل میں دیگر عناصر بھی دخالت رکھتے ہیں، جیسے انسان کی اصلی خلقت مٹی سے ہے لیکن اس کے وجود میں دیگر عناصر بھی نظر آتے ہیں، مٹی گوشت پوست کی صورت میں تبدیل ہو گئی ہے لیکن اسے احساس وادراک کرنے والی قوت عطا کی گئی ہے جو درد کو محسوس کرتی ہے، اگرمٹی کا ڈھیلا دوسرے مٹی کے ڈھیلے کو مارا جائے تو نرم ہو جاتا ہے لیکن چونکہ درک نہیں رکھتا، درد بھی نہیں رکھتا، اگر یہی مٹی درک رکھتی ہوتی تو حتمی طور پر درد کو محسوس کرتی، شیطان بھی اسی طرح ہے یعنی آگ اور قوت مدرکہ سے خلق ہوا ہے، اس قوت کا کام یہ ہے کہ اگر کوئی موثر وجود شیطان میں اثر کرتا ہے تو اس کو درک و محسوس کرتی ہے۔
اس بنا پر شیطان کی خلقت آگ سے ہے لیکن چونکہ روح اور قوت مدرکہ رکھتا ہے، جہنم کی آگ اس کو جلائے گی۔