ahkam - e- rozaکتب اسلامی
فقیر کا فطرہ
سوال ۱۹۲: جو شخص مالی طاقت نہیں رکھتا ، کیا اس پر بھی زکوٰۃِفطرہ واجب ہے ؟
تمام مراجع : اگر فقیر ہے تو زکوٰۃفطرہ اس پرواجب نہیں ہے اور اگر تین کلو گندم یا اس کی مثل یا اس کی قیمت رکھتا ہے تو مستحب ہے کہ اس کو زکوٰۃِفطرہ کے عنوان سے دے اور اگر اس کے زیر کفالت لوگ ہیں تو اسے چاہیے کہ فطرہ کے عنوان سے سب کے ہاتھ لگائے اور بہتر ہے کہ آخری فرد اس کو دے جو ان میں سے نہ ہو (۱)۔
(حوالہ)
(۱) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۲۰۰۲ ، العروۃ الوثقٰی ، ج ۲ ، زکوٰۃالفطرہ ، الفصل الاول