ahkam - e- rozaکتب اسلامی
نذر کا روزہ
سوال ۱۶۲ : ۔ اگر عورت شوہر کی اجازت کے بغیر روزہ کی نذر کرے اور روزہ رکھ لے ، کیا اس کا روزہ صحیح ہے ؟
امام ، خامنہ ای اور مکارم : نہیں، اس کا روزہ باطل ہے (۱)۔
تبریزی ، سیستانی ، فاضل ، صافی ، مکارم اور وحید : اگر مرد کے حقِ مباشرت سے منافات رکھتا ہے تو اس کی اجازت کے بغیر باطل ہو جائے گا(۲) ۔
بہجت : احتیاط واجب کی بنا پر شوہر کی اجازت کے بغیر روزہ باطل ہے (۳)۔
(حوالہ جات)
(۱) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۲۶۴۴ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۲۷۰۸، تبریزی ، منھاج الصالحین ، ج ۲ ، م ۱۵۵۱
(۲) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۲۶۴۴ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۲۷۰۸ ، تبریزی ، منھاج الصالحین ، ج ۲ ، م ۱۵۵۱
(۳) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۲۶۴۴