روزہ میں شوہر کی اجازت
سوال ۱۶۰: ۔ کیا عورت کے لیے مستحب روزہ رکھنے کے لیے شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے ؟
تمام مراجع ( بہجت ، صافی اور مکارم کے علاوہ ) : اگر مرد کے حق ِ مباشرت سے منافات رکھتا ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر اجازت ضروری ہے اور اگر مرد عورت کو مستحب روزہ رکھنے سے منع کرے توضروری ہے کہ اس کی اطاعت کرے اگرچہ اس کے حق مباشرت سے منافات نہ بھی رکھتا ہو (۱)۔
بہجت اور مکارم : احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ شوہر سے اجازت لے اگرچہ شوہر کے حق مباشرت سے منافات نہ رکھتا ہو (۲)۔
صافی : اگر شوہر کے حق سے منافات رکھتا ہے تو ضروری ہے کہ شوہر سے اجازت لی جائے اور اگر منافات نہ رکھتا ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ شوہر سے اجازت لے اور اگر شوہر روزہ رکھنے سے منع کرے تو ضروری ہے کہ اطاعت کرے اگرچہ شوہر کے حق سے منافات نہ بھی رکھتا ہو(۳) ۔
(حوالہ جات)
(۱) ۔ امام ، سیستانی ، نوری ، تعلیقات علی العروہ ، اقسام الصوم السابع ، تبریزی ، منھاج الصالحین ، ج ۱ ، م ۱۰۶۷ ، وحید ، منھاج الصالحین
، ج ۲، م ۱۰۶۷ ، دفتر ، خامنہ ای
(۲) ۔ مکارم ، تعلیقات علی العروہ ، اقسام الصوم السابع ، بہجت وسیلۃ النجاۃ ، ج ۱ ، م ۱۱۸۶
(۳) ۔ صافی ، ہدایۃ العباد ، ج ۱ ، م ۱۳۹۹