ahkam - e- rozaکتب اسلامی

کفارہ کی ادائیگی میں ناتوانی

سوال ۱۴۷: ۔ جس نے جان بوجھ کر روزہ کو باطل کیا ہو اگر اس کے لیے روزہ کا کفارہ دینا ممکن نہ ہو ( یعنی بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتا ہو اور مالی طور پر بھی کمزور ہو ) اس کا حکم کیا ہے ؟
تمام مراجع ( تبریزی ، خامنہ ای ، صافی اور وحید کے علاوہ ) : جس قدر طاقت رکھتا ہے ، اتنا فقیر کو مد طعام دے اور اگر اس قدر دینے سے بھی عاجز ہے تو ضروری ہے کہ کم از کم ایک مرتبہ استغفار کرے( استغفراللہ کہے)(۱)۔
صافی : جس قدر طاقت رکھتا ہے ، اتنا فقیر کو مد طعام دے اور استغفار کرے اور اگر اس مقدار کے دینے سے عاجز ہے تو کم ازکم ایک مرتبہ استغفر اللہ کہہ کر استغفار کرے (۲)۔
تبریزی اور وحید : احتیاط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ جس قدر طاقت رکھتا ہے ، اتنا فقیر کو مد طعام دے اور استغفار کرے اور اگر اس مقدار میں دینے سے عاجز ہے تو ضروری
ہے کہ کم از کم ایک مرتبہ استغفارکرے ( استغفراللہ کہے)
خامنہ ای : ضروری ہے کہ جس قدر طاقت رکھتا ہے ، اتنا فقیر کو مد طعام دے اور احتیاط کی بنا پر استغفار بھی کرے اور اگر اس مقدار کے دینے سے عاجز ہے تو ضروری ہے کہ ایک مرتبہ استغفار کرے(استغفراللہ کہے) (۳)۔

(حوالہ جات)
(۱) ۔ توضیح المسائل مر اجع ، م ۱۶۶۰
(۲) ۔ صافی ، توضیح المسائل مراجع ، م ۱۶۶۰
(۳) ۔توضیح المسائل مراجع ، م ۱۶۶۰ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۱۶۶۸

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button