Uncategorized
طالب علم اورا ستاد کا روزہ
٭سوال۳۳: اگر استاد یاطالب علم اتفاقاً ایسے شہر کی طرف سفر کریں جو ان کا مقام درس نہیں ہے تو ان کے نماز اورروزہ کا حکم کیا ہے ؟
تمام مراجع : ( آقای سیستانی کے علاوہ) نماز قصر ہے اورروزہ صحیح نہیں ہے۔ (۱)
آقای سیستانی : نماز پوری پڑھے اورروزہ صحیح ہے۔ (۲)
(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۳۰۷،اوروحیدتوضیح المسائل ، م ۱۳۱۶اورخامنہ ای اجوبۃ الاستفتا ء ات س۶۴۵
(۲)۔توضیح المسائل مراجع ، م۱۳۰۷