ahkam - e- rozaکتب اسلامی
بدن کی کمزوری
٭سوال ۱۰۴: درس پڑھنے اورامتحانات کی وجہ سے کمزوری اورسستی میرے اوپر غالب ہو جاتی ہے کیا میں روزہ ترک کرسکتا ہوں ؟
تمام مراجع : اس طرح کی کمزوری اورسستی ایک حدتک روزہ کا لازمہ ہے اور اس سے روزہ کو ترک نہیں کیا جاسکتا لیکن اگر کمزوری اس حد تک پہنچ جائے کہ اس کو برداشت کرنا انتہائی مشکل ہوجائے تو روزہ کو ترک کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔(۱)
وضاحت: انسان کو چاہیے کہ ان شرائط میں سفر پر چلا جائے ( کم ازکم ۵/۲۲کلومیٹر) اورروزہ کو ترک کردے اوروطن واپس لوٹ آئے اس صورت میں ضروری نہیں ہے کہ مغرب تک کھانے پینے کو ترک کیا جائے ، ماہ رمضان کے بعد اس کی قضا بجالائے اورکفارہ بھی نہیں ہے۔
(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، ۱۵۸۳، وحید ،توضیح المسائل ، م۱۰۹۱،خامنہ ای ،ا جوبہ الاستفتاء ات، س۷۳۳