ahkam - e- rozaکتب اسلامی
اذان سے پہلے جنابت
٭سوال نمبر۶۹: جو شخص اذانِ صبح سے پہلے حالت احتلام میں بیدار ہوا کیا وہ اذان کے نزدیک ہونے تک غسل نہ کرے اور تیمم کرلے؟
تمام مراجع : اگر غسل کو انجام دینے میں تاخیر کرے یہاں تک کہ وقت تنگ ہوجائے گناہ گار ہے اس صورت میں ضروری ہے کہ اذان صبح سے پہلے تیمم کرے اوراس کا روزہ صحیح ہے۔(۱)
(حوالہ)
(۱)۔العروۃ الوثقی ، فصل فی المفطرات ، م۲۶،توضیح المسائل مراجع ، م۱۶۲۱