ahkam - e- rozaکتب اسلامی
اذان سے پہلے جنابت
٭سوال ۶۷: تنگی وقت کی وجہ سے جو شخص ماہ رمضان میں اذانِ صبح سے پہلے جنابت کے لئے تیمم کرتا ہے کیا اسکے ساتھ نماز صبح پڑھ سکتا ہے یا ضروری ہے کہ غسل کرے؟
امام اورنوری: احتیاط واجب کی بنا پرضروری ہے کہ نماز صبح کے لئے غسل بجالائے ۔(۱)
بھجت ، تبریزی ، سیستانی ، صافی، فاضل اوروحید: ضروری ہے کہ نماز صبح کے لئے غسل کرے۔(۲)
مکارم : اگر تیمم اورعذر باقی ہے تو اسی تیمم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھ سکتا ہے۔(۳)
(حوالہ جات)
(۱)۔نوری ،توضیح المسائل ، ۷۲۷، امامتوضیح المسائل ، مراجع ۷۲۶،
(۲)۔توضیح المسائل مراجع، ۷۲۶،وحیدتوضیح المسائل م،۷۳۳
(۳)۔مکارم ،توضیح المسائل ، مراجع ، ۷۲۶