Uncategorized

مسوڑھوں کاخون

٭سوال۴۰: کبھی کبھی میرے مسوڑوں سے خون آتا ہے اورمنہ کے پانی میں مخلوط ہو جاتا ہے اگر اس کو نگلا جائے تو کیا روزہ باطل ہوجاتا ہے ؟
تمام مراجع : ( تبریزی، صافی اورنوری کے علاوہ ) اگر مسوڑھوں کا خون منہ کے پانی میں مکمل حل ہوجائے تو اس کے حلق سے اتر نے سے روزہ باطل نہیں ہوتا ۔(۱)
تبریزی اورصافی: اگر مسوڑوں کا خون منہ کے پانی میں مکمل حل ہوجائے تواحتیاط واجب کی بنا پر حلق سے نہ اتارے اورباہرتھوک دے۔ (۲)
نوری : اس کو حلق سے اتارنا جائز نہیں ہے اگرچہ وہ منہ کے پانی سے مکمل حل کیوں نہ ہوجائے۔ (۳)

(حوالہ جات)
(۱)۔امام ، سیستانی ، فاضل ، مکارم ، تعلیقات علی العروہ الفصل الراجع ، م۱، خامنہ ای اجوبۃ الا ستفتا ء ات ، س۷۶۳ اوردفتر وحید ،بہجت
(۲)۔تبریزی، استفتا ء ات ،س۶۴۰ اور دفتر صافی
(۳)۔نوری ، تعلیقات علی العروۃ الوثقی الفصل الرابع،

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button