جن پر روزہ معاف ہے
٭سوال۱۰:کن لوگوںپرروزہ واجب نہیں ہے؟
تمام مراجع : چند لوگوں پر روزہ واجب نہیں ہے۔
۱) بوڑھا مرد اوربوڑھی عورت جن کے لئے روزہ رکھنا مشقت کا باعث ہو
۲) حاملہ عورت جس کا روزہ رکھنا حمل یا خود اس کے لئے ضرر رکھتا ہو
۳) دودھ پلانے والی عورت کہ جس کا روزہ رکھنا، بچہ یا خود اس کے لئے ضرر رکھتا ہو
۴) مریض جس کے لئے روزہ ضرر رکھتا ہو
۵) جو پیاس کی بیماری میں مبتلا ہو اس کا روزہ رکھنا، جب کہ پیاس کو برداشت نہ کر سکتا ہو
۶) جو ابھی بالغ نہیں ہوا
۷) وہ عورت جو حالت حیض یا نفاس میں ہو
۸) وہ مسافر جس کاایک جگہ دس دن رہنے کا قصد نہ ہو
۹) جس شخص کے لیے انتہائی جسمانی کمزوری کی وجہ سے روزہ رکھنا مشقت کاباعث ہو
۱۰) بے ہوش اور سکتے کی حالت میں
۱۱) پاگل دیوانے لوگ (۱)
(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع ،م۱۷۲۹۔۱۷۲۵۔العروۃ الو ثقی کتاب الصوم فصل چاند کے ثابت ہونے کے طریقے