جِنّ

سوال ۸۷:۔ جِنّ کے بارے میں کسی قدر وضاحت فرمائیں؟
جن وہ موجودات ہیں جو کافر اور مسلمان ہیں، ہمارے استاد علامہ طباطبائی مرحوم بعض اشخاص سے نقل کرتے تھے جو ان مسائل سے مانوس تھے کہ جنوں میں سے ایک جن نے انہیں کہا تھا کہ ہمارے اندر سنی کوئی نہیں کیونکہ ابھی بھی ہمارے اندر وہ لوگ ہیں جو واقعہ غدیر کے گواہ ہیں اور وہاں حاضر تھے، ان کی سطح درک بہت کم ہے لیکن حرکت بہت زیادہ ہے، ابھی تک کہیں نقل نہیں ہوا کہ ان کے اندر کوئی پیغمبرتھا، وہ ہمارے نبیؐ کی امت ہیں، بہت سے جن انسانوں کی خدمت میں ہیں اور کسی سے ٹکراتے نہیں، جنوں اور جن زدگی کا خوف بھی درست نہیں، ان کے اندرعظیم مردو عورتیں بھی دیکھی جاتی ہیں لیکن وہ مقامِ نبوت و امامت تک رسائی نہیں رکھتے۔