shadi k ahkamکتب اسلامی
مہرکی ادائیگی
٭سوال۹۱:۔اگر مرد شادی کے بعد مہر ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو کیا عورت اس کے ساتھ ہمستری کرنے سے دوری اختیار کر سکتی ہے؟
تمام مراجع: اگر عقد ازدواج میں مہر اداکرنے کی مدت معیّن نہ ہوئی ہو تو وہ شوہر کے ساتھ نزدیکی کرنے سے دوری اختیار کر سکتی ہے لیکن اگر مہر لینے سے پہلے نزدیکی کرنے پر راضی ہو اور شوہر اسکے ساتھ نزدیکی و ہمبستری کرے ،اسکے بعد بغیر شرعی عذر کے اسکے ساتھ ہمبستری ہونے سے خود کو دور نہیں کر سکتی۔(۱)
(حوالہ)
(۱) توضیح المسائل مراجع، م۲۴۲۰، نوری، توضیح المسائل ،م۲۴۱۶، وحید ،توضیح المسائل ،۲۴۸۴، دفتر خامنہ ای