امام زین العابدین علیہ السلام

ولادت اور شہادت امام چہارم زین العابدین علیہ السلام

"وَ أَمّا حَقّ وَلَدِكَ فَتَعْلَمُ أَنّهُ مِنْكَ وَمُضَافٌ إِلَيْكَ فِي عَاجِلِ الدّنْيَا بِخَيْرِهِ وَشَرّهِ وَأَنّكَ مَسْئُولٌ عَمّا وُلّيتَهُ مِنْ حُسْنِ الْأَدَبِ وَالدّلَالَةِ عَلَى رَبّهِ وَالْمَعُونَةِ لَهُ عَلَى طَاعَتِهِ فِيكَ وَفِي نَفْسِهِ فَمُثَابٌ عَلَى ذَلِكَ وَمُعَاقَبٌ”۔
(ترجمہ: اور تم پر تمہاری اولاد کا حق یہ ہے کہ تم جان لو کہ وہ تم سے ہے اور اس دنیا کی نیکی اور بدی میں تم سے پیوستہ ہے۔ اور تم ـ خدا کے حکم کے مطابق، اس پر اپنی ولایت کے پیش نظر، اس کی عمدہ پرورش کرنے، نیک آداب سکھانے اور خدائے عزوجل کی طرف راہنمائی کرنے اور خدا کی فرمانبرداری میں اس کی مدد کرنے میں اپنے حوالے سے بھی اور اس کے حوالے سے بھی، جوابدہ ہو؛ اور اس ذمہ داری کے عوض جزا اور سزا پاؤگے۔
رسالۂ حقوق امام سجادؑ شیخ صدوق، من لا یحضرہ الفقیہ، جلد 2 صفحہ 621 کے بعد۔

ولادت

مشہور قول کے مطابق امام سجادؑ سنہ 38 ہجری میں پیدا ہوئے نیز33ہجری قمری 36 ہجری قمری اور37 ہجری قمری بھی منقول ہیں ۔ولادت کا مہینہ جمادی الثانی ۔ جمعہ یا جمعرات کا دن اور تاریخ 15 ذکر کی جاتی ہے جبکہ 9 شعبان اور 5 شعبان بھی نقل ہوئی ہے۔آئمہ طاہرین میں سے حضرت علی ع کے ساتھ 2 سال، حضرت امام حسن کے ساتھ 10 سال ، یا 12سال، حضرت امام حسین ع کے ساتھ 10 سال اور 11سال کے ساتھ رہنے کی مدت منقول ہے۔اپنے والد کی شہادت کے بعد34 یا35 سال زندہ رہے۔ آپ کا مقام ولادت اتفاقی طور پر مدینہ مذکور ہے۔

شہادت

آپ کی شہادت اموی حاکم ولید بن عبد الملک کے زہر دینے سے ہوئی۔ آپ کی شہادت کا سال 95 ہجری قمری بعض نے 94 ہجری قمری 92ہجری قمری 93 ہجری قمری اور شہادت کی مشہور تاریخ18 محرم بروز ہفتہ لکھی گئی ہے بعض نے 14ربیع الاول بدھ بھی ذکر کی ہے۔شہادت کے وقت عمر مبارک مشہور57 سال ہے اور 59 سال چار مہینے اور کچھ دن بھی مذکور ہے۔آپ نے امام علی علیہ السلام، امام حسن مجتبی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کی حیات اور ادوار امامت کا ادراک کیا ہے اور معاویہ کی طرف سے عراق اور دوسرے علاقوں کے شیعیان آل رسولؐ کو تنگ کرنے اور ان پر دباؤ بڑھانے کی سازشوں کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں۔اہل سنت کی تاریخی روایات کے راوی محمد بن عمر الواقدی، نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے: "علی بن الحسین (زین العابدینؑ نے 58 سال کی عمر میں وفات پائی” اور اس کے بعد رقمطراز ہے: "اس لحاظ سے امام سجادؑ 23 یا 24 سال کی عمر میں کربلا کے مقام پر اپنے والد امام حسینؑ کی خدمت میں حاضر تھے۔نیز زہری نے بھی کہا ہے کہ علی بن الحسینؑ 23 سال کے سن کے ساتھ کربلا میں اپنے والد کے ہمراہ تھے۔امام سجادؑ سنہ 94 (یا 95) ہجری میں اس زہر کے ذریعے جام شہادت نوش کرگئے جو ولید بن عبدالملک کے حکم پر انہيں کھلایا گیا تھا۔ آپؑ جنت البقیع میں چچا امام حسن مجتبیؑ کے پہلو میں دفن کردیئے گئے۔جس طرح آپ کی جائے پیدائش مدینہ کے متعلق کسی نے اختلاف نہیں کیا اسی طرح مقام دفن مدینہ ہونے کے متعلق کسی نے اختلاف نہیں کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button