روزہ کی منزلت و فضیلت
فلسفہ روزہ
٭سوال۱: روزہ کے فوائد اوراس کے فلسفہ کی وضاحت کریں؟
روزہ رکھنے کے بہت سارے فوائد اورحکمتیں ہیں ان میں سے اہم ترین یہ ہیں۔
۱۔ روزہ روح انسان کو لطیف و نرم اوراس کے ارادہ کو قوی ،مضبوط اوراس کے غرائزو جبلتوں کو متعادل بنادیتا ہے ،یہ تقویٰ اورپرہیزگاری کے میدان میں انسان کی مدد کرتا ہے ۔(۱)
۲۔ روزہ فقیر و غریب اورغنی و مالدار کے درمیان مساوات قائم کرتا ہے تاکہ لوگ جب بھوک کی تکلیف کو چکھ لیں تو غریبوںو محروم لوگوں کو یادکریں اوران کا حق ادا کریں۔(۲)
۳۔ روزہ دل کو سکون اوراطمینان عطا کرتا ہے۔(۳)
۴۔ روزہ انسان کی صحت اورعلاج میں بہت زیادہ موثر ہے اورجسم کی سلامتی اورتندرستی کا باعث بنتا ہے(۴) ، روس کے ڈاکٹر الکسی سوفورین نے خون کی کمی،انتڑیوں اورمعدے کی کمزوری،جوڑوں کے درد،پائوں و انگلیوں کی خاص درد، آنکھوں کی متعدد بیماریوں ،شوگر کے مرض گردوں اورپھیپھڑوں کی متعدد بیماریوں کا علاج روزہ رکھنے کو قرار دیا ہے۔(۵)
(حوالہ جات)
(۱)۔یاایھاالذین آمنو اکتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون (بقرہ /۱۸۳)
(۲)۔اس حوالے سے بہت زیادہ احادیث منقول ہیں ، دیکھئے من لایحضرہ الفقیہ ، ج۲، ح۱۷۶۹ ۔ ۱۷۶۶
(۳)۔امام باقر ؑ فرماتے ہیں، الصیام والحج تسکین القلوب، (روزہ اور حج دلوں کو سکون دیتے ہیں)بحارالانوار،ج۷۸،ص۱۸۳
(۴)۔رسول خداؐ فرماتے ہیں صوموا تصحوا (روزہ رکھو تاکہ صحت مند ہوجاؤ)
(۵)۔تفسیر نمونہ ج۱،ص۶۳۲