احادیثدانشکدہ

ثمرات

"قناعت کا ثمرہ”

الإمامُ عليٌّ عليہ السلام:

مَنِ اقتَصَرَ عَلی بُلغَةِ الکفافِ فَقَدِ انتَظَـمَ الرّاحَةَ وَ تَبَوَّاَ خَفضَ الدَّعَةِ

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

’’جوشخص صرف اتنی مقدار پر جتنا اس کے لیے کافی ہو قناعت کرے راحت اور آرام کو حاصل کر لے گا اور رفاہ اور آسائش میں اپنا ٹھکانہ بنائے گا۔‘‘

نہج البلاغہ حکمت 371

 

تقسیم الہٰی پر راضی ہونے کا ثمرہ

عن الامام علی علیہ السلام:

اِنَّ اَہنَأَ النّاسِ عَیشا مَن کانَ بِما قَسَمَ اللّہ‏ُ لَہُ راضیا

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

’’بتحقیق بہترین زندگی اس شخص کی ہے جو اللہ کی تقسیم پر راضی رہے۔‘‘

غررالحکم، ح 3397

 

مشاورت کا ثمرہ

عَنِ الإمامِ المجتبی عليہ السلام:

مَا تَشَاوَرَ قَوْمٌ إِلَّا ہُدُوا إِلَی رُشْدِہِم‏

امام حسن مجتبیٰ عليہ السلام نے فرمایا:

’’کوئی شخص دوسرے سے مشورہ نہیں کرتا مگر یہ کہ راہ ہدایت کی طرف رہنمائی حاصل کر لیتا ہے۔‘‘

تحف العقول ، ص233

 

مساجد میں آمد و رفت کا ثمرہ

عَنِ الإمامِ المجتبي عليہ السلام:

مَنْ أَدَامَ الِاخْتِلَافَ إِلَی الْمَسْجِدِ أَصَابَ إِحْدَی ثَمَانٍ آيَةً مُحْكَمَةً وَ أَخاً مُسْتَفَاداً وَ عِلْماً مُسْتَطْرَفاً وَ رَحْمَةً مُنْتَظَرَةً وَ كَلِمَةً تَدُلُّہُ عَلَی الْہُدَی أَوْ تَرُدُّہُ عَنْ رَدًی وَ تَرْكَ الذُّنُوبِ حَيَاءً أَوْ خَشْيَةً

امام حسن مجتبیٰ عليہ السلام نے فرمایا:

جو شخص مساجد میں آمدو رفت رکھتا ہے، آٹھ چیزوں میں سے ایک اس کو حاصل ہوتی ہے: محکم اور پائیدار علامت۔ ۲: ایسا دوست جو اس کے کام کائے۔ ۳: فائدہ مند علم۔ ۴: رحمت کی امید۔ ۵ اور ۶: ایسی بات جو اس کی ہدایت کا سبب بنے یا گمراہی سے محفوظ رہے۔ ۷ اور ۸: گناہ کا ترک کرنا یا گناہ سے شرم کرنا یا خوف خدا۔

بحار الانوار، ج75 ص 108

 

مشورہ کا ثمرہ

عَنِ الإمامِ المجتبی عليہ السلام:

مَا تَشَاوَرَ قَوْمٌ إِلَّا ہُدُوا إِلَی رُشْدِہِم‏

امام حسن علیہ السلام نے فرمایا:

’’کسی قوم نے آپس میں مشورہ نہیں کیا مگر انہیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت مل گئی۔‘‘

تحف العقول، ص233

Related Articles

Back to top button