shadi k ahkamکتب اسلامی
عدت میں شادی
٭سوال ۱۶۸:۔ اگر مرد ایسی عورت کے ساتھ جو ابھی عدت میںہے مسئلہ نہ جاننے کے سبب دائمی یا مؤقت عقد پڑھے ، کیا یہ عورت اس پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہو گی؟
تمام مراجع: اگر دونوں کو علم نہیں تھا کہ عدت والی عورت کے ساتھ شادی کرنا حرام ہے، چنانچہ اگر مرد نے (عدت کے دوران ) اسکے ساتھ ہمبستری کی ہو تو وہ عورت اس پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حرام ہوگی، لیکن اگر ہمبستری نہ کی ہو تو فقط عقد باطل ہو گا اور وہ عدت ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ ازدواج کر سکتے ہیں۔(۱)
(حوالہ)
(۱) توضیح المسائل مراجع، ۲۴۰۱، وحید، توضیح المسائل ،م۲۴۶۵،نوری ، توضیح المسائل ،م۲۳۶۷، تحریر الوسیلہ ، ج۲، النکاح فی العدہ ، م۱،صافی ،ہدایۃ العباد، ج۲،النکاح فی العدہ ، م۱،خامنہ ای ،استفتاء ،س ۱۲۲