حکایات و روایاتکتب اسلامی

حکایات و روایات

وہی خدا ہے

ایک شخص نے امام جعفر صادق ؑسے عرض کیا کہ فرزندرسولؐ!مادہ پرست لوگ مجھ سے وجود خدا کے بارے میں بہت سوالات پوچھتے ہیں،آپ مجھے وجود خدا کی ایسی محکم دلیل بتائیے کہ میں ان کو مطمئن کر سکوں۔
امام نے فرمایا:کیا تم نے کبھی کشتی کا سفر کیا ہے اور کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے قریب تھی مگر ظاہری طور پر کوئی اسے بچانے والانہ تھا؟
اس نے کہا:جی۔
امام ؑنے فرمایا:کیا اس وقت تمہارے اندر نجات کی کوئی موہوم سی امید تھی یعنی تم اس وقت بھی یہ سمجھتے تھے کہ کوئی قوت ہے جو تمہیں اس طوفان سے بچا سکتی ہے؟
اس نے کہا:جی۔
امامؑ نے فرمایا:بس وہی خدا ہے۔

(حوالہ)

(علامہ مجلسی،بحار الانوار)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button