shadi k ahkamکتب اسلامی

طلاق کے بعد شادی

٭سوال۷۵:۔اگر ایک کنواری لڑکی شادی کرے اور وہ ہمبستری کئے بغیر طلاق لے ،لے تو کیا اسکے ساتھ شادی کرنے کیلئے باپ کی اجازت ضروری ہے؟
آیات ِ عظام امام ،سیستانی و نوری:ہاں اسکی اجازت کے ساتھ شادی کرے ۔(۱)
آیات عظام بہجت ، تبریزی ، خامنہ ای ، صافی،مکارم و وحید: بنابر احتیاطِ واجب، باپ کی اجازت کے ساتھ ہو۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱) سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲، النکا ح ، م ۷۰، امام ، استفتاء ات ۳، اولیا ء العقد ، س ۲۸و دفتر : نوری
(۲)خامنہ ای ، استفتاء ،س ۷۹۸،جامع المسائل ،ج۱،س ۱۴۳۸، مکارم ، تعلیمات علی العروۃ اولیاء العقد ،م ۱۲۳۷، بہجت توضیح المسائل م۱۸۹۱، دفتر: صافی

Related Articles

Back to top button