سونے و چاندی کے بر تن
٭سوال۳۴:۔کیا بیٹی کے جہیز کے لیے سونے و چاندی کے برتن خریدنا جائز ہے؟
آیاتِ عظام امام بہجت ، تبریزی ، خامنہ ای و سیستانی :اگرکمرے کی آرائش کرنے کیلئے یا ان کو حفاظت سے رکھنے کے لیے خریداجائے تو اشکال نہیں ہے۔(۱)
آیۃ اللہ وحید :اگر ان کو حفاظت سے رکھنے کے لیے خریدا جا ئے تو اشکال نہیں ہے۔لیکن اگر کھانے پینے اور بنا پر احتیاطِ واجب، کمرے کی آرائش کے لیے خریدا جائے تو جائز نہیں ہے۔(۲)
آیت اللہ فاضل: اگر ان کو محفوط رکھنے کیلئے خریدا جا ئے تو اشکال نہیں ہے، لیکن اگر کھانے پینے یاکمرے کی زینت کے لیے انہیں خریدا جا ئے تو جائز نہیں ہے۔ (۳)
آیۃاللہ مکارم: ان کو خرید نا بنا بر احتیاط واجب جائز نہیں ہے۔(۴)
آیۃ اللہ نوری:ان کو خریدنا حرام ہے۔(۵)
آیۃ اللہ صافی:اگر کھانے پینے اور حرام مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے لیے خریداجائے تو جائز نہیں ہے۔(۶)
(حوالہ جات)
(۱) توضیح المسائل مراجع، م۲۲۶و ۲۲۸و دفتر : خامنہ ای
(۲) وحید، توضیح المسائل ، م ۲۳۴و ۲۰۹۶
(۳)فاضل
(۳)مکارم ،توضیح المسائل مراجع، م۲۲۶و۲۲۸و۲۰۶۸
(۵) نوری ،توضیح المسائل مراجع، م ۲۲۶،۲۲۸،۲۰۶۸
(۶) صافی ، توضیح المسائل مراجع، م ۲۲۶و ۲۲۸،۲۰۶۸