احادیثدانشکدہ

صلوات

"درودبھیجنے کا ثواب” 
حضرت رسول خدا ﷺنے فرمایا:
’’قیامت والے دن میں اعمال کے ترازو (میزان) کے پاس ہوںگا ،جس کے گناہ اسکی نیکیوں سے ذیادہ ہونگے تو اس شخص نے مجھ پر جو درود و سلام بھیجے تھے وہ ترازو میں رکھ کر نیکیوں کاپلڑا بھاری کردوںگا‘‘۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے عرض کی :
جب میں خانہٴ خدا میں داخل ہو ا تو حضرت رسول خدا ﷺپر درود کے علاوہ مجھے کوئی دعا یا د نہیں آرہی تھی ؟
فرمایا خدا کے گھر کسی نے بھی تجھ سے بہتر عمل انجام نہیں دیا۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’جب تک محمد و آل محمد علیہم السلام پر درود نہ بھیجا جائے تو کوئی دعا آسمان تک نہیں پہنچ سکتی‘‘۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

فجر کے بعد درود بھیجنے کا ثواب
حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نےاپنے صحابی سے فرمایا ۔
کیا چاہتے ہو کہ کسی ایسی چیز کی تعلیم دوں کہ جس سے تمہاراچہرہ جہنم کی حرارت سے محفوظ رہے ۔
صحابی نے عرض کی۔ جی ہاں۔ فرمایا۔ نمازِفجر کے بعد سو مرتبہ کہا کرو
﴿اَللَّھُمّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآَلِ مُحَمَّدٍ﴾
تا کہ الله تعالیٰ تیرے چہرے کو جہنم کی تپش سے محفوظ رکھے ۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

درود بھیجنے کا ثواب
حضرت امام جعفر صادقؑفرماتے ہیں :
’’میں نے آسمانی صحیفے میں پڑھا ہے جو محمد وآل محمد علیہم السلام پر درود بھیجے گا تو الله اس کے لئے ایک سو نیکیاں لکھے گا اور جو شخص کہے ﴿اَللَّھُمّ صَل عَلیٰ مُحَمْدٍ وَ أہْلِ بَیْتِہْ﴾ تو الله اسکے لئے ایک ہزار نیکیاں لکھے گا‘‘۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

روز جمعہ درود بھیجنے کا ثواب
حضرت رسول خدا ﷺنے فرمایا
جو روز جمعہ مجھ پر سوبار درود بھیجے گا ،خداوند متعال اسکی دنیا اور آخرت میں تیس تیس حاجتیں پوری کرےگا‘‘۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

جمعہ کی نماز کے بعد درود بھیجنے کا ثواب
حضرت امام جعفر صادقؑنے فرمایا:
’’ جمعہ کے دن بہترین عمل نماز عصر کے بعد محمد و آل محمد علیہم السلام پر سو مرتبہ درود بھیجنا ہے اگر اس سے زیادہ درود بھیجا جائے تو زیادہ بہتر ہے‘‘۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق ؒ)

حضرت امام محمد باقرـ علیہ السلام نے فرمایا:
’’ اعمال کے ترازو میں صلوات محمد وآل محمد سے زیادہ کوئی اور بھاری چیز نہیں ہے‘‘۔
( بحار الانوار، ج٩٤،ص٤٩)

ہر جگہ صلوات
حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے ـ فرمایا:
’’ رسول خداﷺپر ہر جگہ صلوات بھیجنی چاہیے، چھینک لیتے وقت ، حیوان کے ذبح کرنے کے وقت اور دوسرے مواقع پر صلوات بھیجنا مستحب ہے‘‘۔
(وسائل الشیعہ۔ ج٤،ص١٢١٩)

حضرت رسول خداﷺ نے فرمایا:
’’ جو شخص محمد وآل محمد علیہم السلام پر صلوات بھیجتا ہے، خداوند اس کے بدلے میں اس پر صلوات بھیجتا ہے اور فرماتا ہے : زیادہ صلوات پڑھو اور جو صرف مجھ پر صلوات بھیجتا ہے اورمیری اہل بیت پر نہیں بھیجتا، وہ جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھ سکے گا‘‘۔
(بحار الانوار۔ ج٩٤)

حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا:
’’ جو شخص گناہوں سے بچنے کی قدرت نہ رکھتا ہو تو اسے صلوات پڑھنی چاہئے کیونکہ حقیقی صلوات گناہوں کو مٹا دیتی ہے‘‘۔
(وسائل الشیعۃ۔ ج۹۴،ص۲۱۲ )

حضرت رسول اکرمﷺ نے فرمایا :
’’ جو شخص مجھ پر ایک دفعہ صلوات بھیجتا ہے اس کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔
(بحار الانوار۔ ج۹۳، ص۶۳، مستدرک الوسائل ۔ ج۵،ص۳۳۴)

حضرت رسول خداﷺنے فرمایا :
’’ جو شخص مجھ پر ایک دفعہ صلوات بھیجتا ہے، خدا اس کے دس گناہ معاف کردیتا ہے‘‘۔
( مستدرک الوسائل۔ ج۵، ص۳۳۵،۳۳۷)

حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام ارشادفرماتے ہیں
حضرت رسول خدا (ﷺ) پر درود بھیجنا پانی کے آگ کو بجھانے سے زیادہ جلدی گناہوں کو ختم کردیتا ہے
(ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، صفحہ ۱۵۴، )

حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں
جوشخص ایک دن میں سو مرتبہ ﴿ رَبِّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ أَھْلِ بَیْتِہ﴾ کہے گا تو الله اسکی ایک سو حاجتیں پوری کرے گا۔ تیس کا تعلق اس دنیا سے ہوگا اور ستر آخرت سے متعلق ہوں گی۔
(شیخ صدوقؒ، ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، صفحہ ۱۵۶)

حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں
جو آنحضورﷺپر ایک مرتبہ درود بھیجے گا تو خدا فرشتوں کی ایک ہزار صف میں ایک ہزار مرتبہ اس پر صلوات بھیجےگااور الله کی پیدا کردہ کائنات کی ہر چیز الله اور ملائکہ کے درود کی خاطر اس پر درود بھیجے گی۔
( ثواب الاعمال و عقاب الاعمال، صفحہ ۱۵۴)

Related Articles

Back to top button