احادیثدانشکدہ

اخلاق

پاکیزہ اخلاق

عن الامام علی علیہ السلام :

سبَبُ تزكیۃِ الأخلاقِ حُسنُ الأدبِ .

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

’’نیک تربیت پاکیزہ اخلاق کا باعث بنتی ہے۔‘‘

(میزان الحکمۃ، ج 1 ،ص 99 ،ح 336)

پسندیدہ اخلاق

قَالَ رَسُولُ اللَّہِ صلی اللَّہ علیہ و آلہ :

ثَلَاثٌ مِنْ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ تَصِلُ مَنْ قَطَعَكَ وَ تُعْطِی مَنْ حَرَمَكَ وَ تَعْفُو عَمَّنْ ظَلَمَك‏.

پیغمبر اسلام [صلی اللَّہ علیہ و آلہ و سلم] نے فرمایا:
’’تین چیزیں پسندیدہ اخلاق کی علامت ہیں: جس نے تمہارے ساتھ قطع تعلق کیا ہے تم اس کے ساتھ صلح کرو۔ جس نے تمہیں محروم کیا ہے تم اسے عطا کرو۔ اور جس نے تمہارے اوپر ظلم کیا ہے تم اسے معاف کر دو۔‘‘

(تحف العقول، ص7)

 

اچھائیوں کے اخلاق کو زینت دو

عن الامام علی علیہ السلام :

ذَلِّلوا أخلاقَكُم بِالمَحاسِنِ و قَوِّدوہا إلَی المَكارِمِ و عَوِّدوا أنفُسَكُمُ الحِلمَ وَ اصبِروا عَلَی الإِیثارِ عَلی أنفُسِكُم فیما تَجمُدونَ عَنہُ .

امام علی علیہ السلام نے فرمایا :

’’اپنے اخلاق کو اچھائیوں اور کمالات کے ساتھ مزین کرو اور اسے بلند خصائل کی طرف مائل کرو اور اپنے آپ کو حلم اور بردباری کی عادت دو۔ اور جس چیز میں کنجوسی کرتے ہو اس میں ایثار کرنے پر صبر کرو۔‘‘

(میزان الحکمۃ ،ج 1، ص 21 ،ح 10)

Related Articles

Back to top button