احادیثدانشکدہ

آثار

قرض لینے کے آثار

عَن الامام عَلِيٍّ عليه السلام :

اميرالمؤمنين علي عليه السلام نے فرمایا:

إِيَّاكُمْ وَ الدَّيْنَ فَإِنَّهُ مَذَلَّةٌ بِالنَّهَارِ وَ مَهَمَّةٌ بِاللَّيْلِ وَ قَضَاءٌ فِي الدُّنْيَا وَ قَضَاءٌ فِي الْآخِرَة.

قرض لینے سے پرہیز کرو اس لیے کہ قرض انسان کو دن دھاڑے ذلیل کر دیتا ہے اور راتوں کو رنج و الم کا باعث بنتا ہے اور ایک بار اس دنیا میں اس کی ادائیگی کی گرفتاری اور ایک آخرت میں۔

علل الشرائع ج ‏2 ص 527 312

بعض گناہوں کے آثار

سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ عليه السّلام يَقُولُ: كَانَ أَبِي [عليه السّلام] يَقُولُ :

نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الذُّنُوبِ الَّتِي تُعَجِّلُ الْفَنَاءَ وَ تُقَرِّبُ الْآجَالَ وَ تُخْلِي الدِّيَارَ وَ هِيَ قَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَ الْعُقُوقُ وَ تَرْكُ الْبِر.

راوی کا کہنا ہے کہ میں نے سنا امام جعفر صادق علیہ السلام فرما رہے تھے:

خدا کی پناہ مانگتا ہوں ان گناہوں سے جو بہت جلد نابود کرتے ہیں اور موت کو قریب کرتے ہیں اور گھروں کو ویران کر دیتے ییں صلہ رحم توڑ دیتے ہیں ماں باپ کی نافرمانی کا باعث بنتے ہیں اور نیکی اور احسان کو ترک کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
كافي ج‏2 ص 448 باب في تفسير الذنوب.

نیکی اور خوش اخلاقی کے آثار

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عليه السّلام:

الْبِرُّ وَ حُسْنُ الْخُلُقِ يَعْمُرَانِ الدِّيَارَ وَ يَزِيدَانِ فِي الْأَعْمَار.

امام صادق عليه السّلام نے فرمایا:

نیکی اور خوش اخلاقی گھروں کو آباد کرتی ہے اور عمروں میں اضافہ کرتی ہے۔

كافي ج ‏2 ص 100 باب حسن خلق.

Related Articles

Back to top button