دانشکدہقرآن و سنتمقالات

قرآنی دعائیں

ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الآخرۃ حسنۃ و قنا عذاب النار ۔
پروردگار ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا فرما اور آخرت میں بھی،اور ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔

بقرہ۔۲۰۱
ربنا افرغ علینا صبراً وثبت اقدامنا وانصرنا علی القوم الکافرین۔
پالنے والے ہمیں بے پناہ صبر عطا فرماہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہمیں کافروں کے مقابلہ میں نصرت عطا فرما۔

بقرہ۔۲۵۰
ربنا لا تواخذنا ان نسینا او اٴخطاٴنا۔
پالنے والے ہم جو بھول جائیں یا ہم سے غلطی ہو جائے اس کا مواخذہ نہ کرنا ۔(یعنی اسکے بارے میں جواب طلب نہ کرنا]۔

بقرہ۔۲۸۶
ربنا ولا تحمل علینا اصراًکما حملتہ علی الذین من قبلنا۔
پالنے والے ہمارے اوپر ویسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا پچھلی امتوں پر ڈالا گیا ۔

بقرہ۔۲۸۶
ربنا ولا تحملنا مالا طاقۃ لنابہ واعف عنا واغفرلنا وارحمنآ انت مولانا فانصرناعلی القوم الکافرین۔
پالنے والے ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو ،ہمیں معاف کردینا،ہمیں بخش دینا،تو ہمارا مولا اور مالک ہے ،اب کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما ۔

بقرہ۔۲۸۶
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ہدیتنا وھب لنا من لدنک رحمۃ انک انت الوھاب۔
پالنے والے ہدایت کے بعد ہمارے دلوں کو نہ پھیرنا، ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما،تو توبہترین عطا کرنے والا ہے۔

آل عمران۔۸
ربنا اننا آمنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار۔
پالنے والے ہم ایمان لے آئے ہیں ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہمیں جہنم سے بچا لے۔

آل عمران ۔۱۶
ربنا اغفر لنا ذنوبنا و اسرافنا فی امرنا وثبت اقدامنا و انصرنا علی القوم الکافرین۔
پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف کر دے ہمارے کاموں میں زیادتیوں کو معاف فرما، ہمارے قدموں میں ثبات عطا فرمااور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔

آل عمران ۔۱۴۷
ربنا فاغفر لنا ذنوبنا وکفر عنا سیئاتنا و توفنا مع الابرار۔
پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہم سے ہماری برائیوں کو دور کردے اور ہمیں نیک بندوں کے ساتھ محشور فرما۔

آل عمران ۔۱۹۳
ربنا آمنا فاکتبنا مع الشاہدین ۔
پالنے والے ہم ایمان لے آئے ہیں لہذا ہمارا نام بھی تصدیق کرنے والوں میں لکھ لے۔

مائدہ۔۸۳
ربنا لاتجعلنا مع القوم الظالمین۔
پالنے والے ہمیں ظالموں کے ساتھ قرار نہ دینا۔

اعراف۔۴۷
ربنا افرغ علینا صبراً و توفنا مسلمین
پالنے والے ہمیں بہت زیادہ صبر عطا فرما اور ہمیں مسلمان دنیا سے اٹھا۔

اعراف۔۱۲۶
ربنا و تقبل دعاء۔
پالنے والے میری دعا کو قبول فرما۔

ابراہیم۔۴۰
ربنا اغفرلی ولوالدی وللمومنیں یوم یقوم الحساب۔
پالنے والے مجھے،میرے والدین کو اور تمام مومنین کو اس دن بخش دینا جس دن حساب قائم ہوگا۔

ابراہیم ۔۴۱
ربنا آتنا من لدنک رحمۃ و ہییٴ لنا من امرنا رشداً۔
پالنے والے ہمیں اپنی رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں کامیابی کا سامان فراہم کردے۔

کہف ۔۱۰
ربنا آمنا فاغفر لنا وارحمنا وانت خیرالراحمین۔

پالنے والے ہم ایمان لے آئے ہیں،اب ہمیں معاف فرما اور ہمارے اوپر رحم کر اور تو تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

مومنون ۔۱۰۹
ربناھب لنا من ازواجنا وزریاتنا قرۃ اٴعین واجعلنا للمتقین اماماً۔
پالنے والے ہماری ازواج و اولاد کی طرف سے خنکی ٴچشم عطا فرما اور ہمیں صاحبان تقویٰ کا پیشوا بنا دے۔

Related Articles

Back to top button