shadi k ahkamکتب اسلامی
تین طلاق والی
٭سوال ۲۷۳:۔ تین طلاق والی سے کیا مراد ہے؟
اگر ایک مرد ’عورت کو دو بار طلاق دے اور پھر رجوع کرے یادوبارہ اسے طلاق دے اور ہر طلاق کے بعد اسکے ساتھ عقد کرے تو تیسری طلاق کے بعد ، وہ عورت اس پر حرام ہو جاتی ہے اور اب محلل (حلالہ ) ضروری ہے۔(۱)
وضاحت: محلل اس مرد کو کہتے ہیں کہ عورت تیسری طلاق کے بعد خاص شرائط کاخیال رکھتے ہو ئے اسکے ساتھ شادی کرتی ہے تا کہ پہلے والا شوہر اس کے ساتھ شادی کر سکے۔
(حوالہ)
(۱) توضیح المسائل مراجع، ۲۵۲۷، وحید،توضیح المسائل ،م۲۵۹۱