خود سے لذت اُٹھانا
٭سوال ۸۴: اگر انسان منی کے خروج کے قصد سے خود ارضائی کرے اورمنی کے خارج ہونے کی حد تک نہ پہنچے ،کیا اس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے؟
امام ، خامنہ ای، وفاضل: نہیں اس کا روزہ باطل نہیں ہوتا۔(۱)
بھجت ، صافی،مکارم اور نوری : اگر منی کے خروج کے قصد سے خودارضائی کرے تو اس کا روزہ باطل ہے اگرچہ منی اس سے خارج نہ ہوئی ہو۔(۲)
سیستانی اوروحید : اگر منی کے خروج کے قصد سے خود ارضائی کی ہے جب کہ منی ابھی خارج نہیں ہوئی تو احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ کومکمل کرے اورماہ رمضان کے بعد اس کی قضا بھی کرے۔(۳)
تبریزی : اگر منی کے خروج کے قصد سے خود ارضائی کرے جب کہ منی باہر نہ نکلے تو ضروری ہے کہ روزہ مکمل کرے اوراس کی ماہ رمضان کے بعد قضا کرے۔(۴)
(حوالہ جات)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع ، م۱۵۹۴،خامنہ ای اجوبۃ الاستفتاء ات س۷۸۵
(۲)۔توضیح المسائل مراجع ، م۱۵۹۴،دفتر بھجت
(۳)۔سیستانی ،توضیح المسائل مراجع ، م۱۵۹۴،وحیدتوضیح المسائل م۱۶۰۲
(۴)۔توضیح المسائل مراجع ،م۱۵۹۴