لڑکیوں سے دوستی
سوال ۱۵:میری ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی ہے اس حوالے سے آپ کیا مشو رہ دیں گے اگر میرا ارادہ اس سے شا دی کا ہو تو پھر مجھے کیا کر نا ہو گا ؟
جیسا کہ آپ جا نتے ہیں کہ اس قسم کے تعلقا ت کی اصل حقیقت تو صرف عشق و محبت ہوتے ہیں اور عقل کو ان معاملات عشق میں زیا دہ دخالت نہیں ہوتی،جب کہ شا دی جیسے اہم معاملے کے با رے فیصلہ عقل کی بجا ئے کسی اور چیز کے ذریعے کرنا سخت غلط ہے، اس میں خوب سو چ سمجھ کر عشق و محبت کے جذبا ت کو ذہن و دل سے نکا ل کر تحقیق ومشو رہ کیا جا نا چاہیے اور اس طرح مطلو بہ فر د کا انتخاب کیا جا ئے، اس کے بعداس منتخب شخص کے ساتھ سچی و خا لص محبت برقرار کریں ، کسی خاص شخص کے بارے میںشا دی کا فیصلہ کر نے سے پہلے دوستی کر نا تو عقل کے راستے بندکر دیتا ہے اور بصیرت و سمجھداری کی آنکھیں اند ھی کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جیون ساتھی کے انتخاب کا صحیح فیصلہ ممکن نہیں رہتا، بلکہ ایسی شا دی عموما ً نا کا م ہو تی ہے اور زندگی مسلسل تلخیوں کا شکا ر رہتی ہے۔
اگر آپ شا دی کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر سب سے پہلے عشق و محبت کو ایک طر ف رکھ دیں اورمکمل اجنبیت کے ساتھ مذکو رہ فر د کے با رے تحقیق کریں اور پتہ چلا ئیں کہ کیا اس میں مذکورہ با لا مثبت نکا ت پا ئے جا تے ہیں، اسے ان نکا ت کے حوالے سے آزما ئیں ،اگر اسے جیون سا تھی کے معیارپر پورا پا ئیں تو اس کی خو استگاری کا با قاعدہ طریقہ اپنا ئیں اور اس کی شرا ئط بھی پو چھیں اور اس کی شرائط ما ننے کے بعد با قا عدہ نکا ح کے بعد اس کے سا تھ عشق و محبت میں جا ن لڑا دیں،اب عشق و محبت میں تو قف بے جا اور غلط ہو گا۔