shadi k ahkamکتب اسلامی
یائسگی و بانجھ پن
٭سوال۲۷۲:۔ یائسہ عورت کسے کہتے ہیں ؟
اس عورت کو یائسہ کہتے ہیں کہ جسکی عمر اس حدتک پہنچ گئی ہو کہ اب وہ ماہانہ عادت نہیں رکھتی اور اگر خون دیکھے تو وہ خون ِ حیض شمار نہیں ہو گا، عورت قطعی طور پر ساٹھ سال (قمری ) کے کامل ہونے کے بعد بانجھ اور پچاس سال (قمری ) سے کم غیر بانجھ ہے، پچاس اور ساٹھ سال کے درمیان مراجع تقلید کے درمیان اختلاف ہے، اکثر کا نقطہ نظر یہ ہے کہ سیدہ عورت ساٹھ سال (قمری ) پورے ہونے کے بعد اور غیر سیدہ عورت پچاس سال قمری پورے ہونے کے بعد بانجھ ہوجاتی ہیں۔ (۱)
(حوالہ)
(۱)توضیح المسائل مراجع،م۴۳۵