shadi k ahkamکتب اسلامی

نکاح متعہ کی مدت

٭سوال ۱۹۸:۔ عقد ِ مؤقت میں کم از کم اور زیادہ سے زیادہ مدت کس قدر ہے؟
آیاتِ عظام امام ،صافی ، نوری: عقد ِ مؤقت کا معیّن انداز ہ نہیں ہے اور اس کی مقدار طرفین کی رضامندی سے انجام پاتی ہے۔(۱)
آیت اللہ سیستانی :عقد مؤقت کوئی معیّن اندازہ نہیں رکھتا ہے اور اسکی مقدار طرفین کے توافق کے مطابق مقرر ہوتی ہے، لیکن اسکی مدت میاں بیوی کی عمر یا دونوں میں سے کسی ایک کی عادی عمرسے زیادہ نہ ہو وگرنہ عقد باطل ہوگا۔(۲)
آیاتِ عظام تبریزی ، مکارم ووحید:عقد ِ مؤقت کاکوئی معیّن انداز ہ نہیں ہے اور اسکی مقدار طرفین کے توافق و رضامندی کے مطابق مقرر ہوتی ہے، لیکن احتیاط واجب کی بناپر اسکی مدت مرد و عورت کی عادل عادی عمر یا ان میں سے کسی ایک کی عادی عمر سے زیادہ نہ ہو، وگرنہ احتیاط واجب یہ ہے کہ عقد دائم کے احکام اس پر جاری ہو۔(۳)
آیت اللہ بہجت: عقد مؤقت کی کوئی معیّن مدت نہیں ہے اور یہ طرفین کی رضامندی سے انجام پاتا ہے، لیکن اگر اسکی مدت عورت و مرد دونوں یاکسی ایک کی عادی عمر سے زیادہ ہو تو دائمی عقد کے احکام اس پر جاری کئے جائیں۔(۴)

(حوالہ جات)
(۱)امام ، صافی ونوری ، توضیح المسائل مراجع ،احکام نکاح، فاضل و جامع المسائل ،ج۱،س۱۵۴۴، نوری ،توضیح المسائل ،احکام نکاح و دفتر :خامنہ ای
(۲) سیستانی ،توضیح المسائل،احکام نکاح
(۳) سیستانی ،توضیح المسائل،احکام نکاح
(۴)مکارم ، استفتاء ات ، ج۲،س۱۰۰۸،وحید، منہاج الصالحین ،ج۳،عقد المتعہ و تبریزی ، مناج الصالحین ،ج۲،عقد المتعہ

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button