غیرمسلم کے ساتھ شادی
٭سوال۱۷۴:۔ کیا مسلمان مردغیرمسلم عورت کے ساتھ دائمی عقد کرسکتا ہے؟
آیاتِ عظام امام و سیستانی: اگر وہ عورت غیر اہلِ کتاب کافر ہو تو اسکے ساتھ دائمی ازدواج حرام ہے، بنابر احتیاط واجب اہل کتاب عورت کے ساتھ بھی دائمی ازدواج جائز نہیں ہے۔ (ا)
آیاتِ عظام بہجت، خامنہ ای وفاضل: نہیں، مسلمان مرد کافر عورت کے ساتھ دائمی عقد نہیں کر سکتا، خواہ وہ کافر اہلِ کتاب ہو یا غیر اہلِ کتاب۔(۲)
آیاتِ عظام تبریزی ووحید: غیر کتابی کافر عورت کے ساتھ دائمی ازدواج حرام ہے، لیکن کتابی عورت کے ساتھ جائز ہے، اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ انکے ساتھ بھی شادی نہ کرے۔(۳)
آیاتِ عظام صافی و نوری: غیر کتابی کافر عورت کے ساتھ دائمی ازدواج حرام ہے، لیکن اہلِ کتاب (کتابی) عورت کے ساتھ، جبکہ مسلمان عورت کے ساتھ شادی کرنا ممکن ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔(۴)
آیت اللہ مکارم :کافر عورت کے ساتھ دائمی ازواج کرنااحتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے(خواہ کتابی ہو یا غیرِ کتابی)۔ (۵)
(حوالہ جات)
(ا) توضیح المسائل مراجع، م۲۳۹۷
(۲) توضیح المسائل مراجع، م۲۳۹۷،خامنہ ای ، استفتاء ، س ۱۴۵ و ۱۴۱
(۳) تبریزی ، توضیح المسائل مراجع، م۲۳۹۷،وحید، توضیح المسائل ،م۲۳۶۱
(۴) صافی ،توضیح المسائل مراجع، م۲۳۹۷، نوری توضیح المسائل ،م۲۳۹۳
(۵) توضیح المسائل مراجع ،م۲۳۹۷