shadi k ahkamکتب اسلامی
عورتوں کا رقص کرنا
٭سوال ۱۲۲:۔ عورت کا محرم مردوں کے سامنے رقص کرنے کا کیا حکم ہے؟
آیات ِ عظام امام، خامنہ ای: اگر تحریک ِ شہوت ، ارتکاب گناہ اور یا کسی مفسدہ کاباعث ہو تو حرام ہے، اگر یہ چیزیں نہ ہو تو اشکال نہیں ہے۔(۱)
آیات ِ عظام بہجت، فاضل، سیستانی، نوری: بنابراحتیاط واجب عورت اپنے محرم مردوں کے سامنے رقص نہیں کر سکتی ۔(۲)
آیات ِ عظام تبریزی، صافی،مکارم: عورت کا مردوں کے سامنے رقص کرنا حرام ہے، خواں محرم ہوں یا نامحرم۔ (۳)
(حوالہ جات)
(۱) خامنہ ای ،اجوبہ ،س ۱۱۶۸، دفتر :امام
(۲) فاضل ، جامع المسائل ،ج۱، س ۱۷۳۶، نوری ، استفتاء ات ،ج۳،س ۵۷۴، دفتر: وحید ،سیستانی ،بھجت
(۳) مکارم ، استفتاء ات ،ج۲،س ۵۳۴، صافی ، جامع الاحکام، ج۲،س ۱۵۸۰، تبریزی ، استفتاء ات ،س ۱۰۶۷