shadi k ahkamکتب اسلامی
نکاح کی شرائط
٭سوال ۳۹:۔عقد ازدواج (نکاح) کی شرائط بیان کریں؟
ازدواج کی کچھ شرائط ہیں اُن میں سے چند ایک یہ ہیں:
ا۔ شفاہی (زبانی ) صورت میں صیغہ پڑھا جائے،نہ کہ تحریری صورت میں ۔
۲۔ عقد کے انشاء کا قصد رکھتے ہوں۔
۳۔ ایجاب و قبول کے درمیان موالات (پے در پے ) کی رعایت رکھی جا ئے ۔
۴۔ صیغہ کو صحیح صورت میں پڑھیں۔
۵۔ عورت و مرد ازدواج و شادی پر راضی ہو۔