shadi k ahkamکتب اسلامی

دائمی و مؤقت نکاح کا صیغہ

٭سوال ۴۷:۔کیا عقد ِ ازدواج ، دائمی یا مؤقتی میں صیغہ عربی میں پڑھنا شرط ہے؟
آیات ِ عظام امام، خامنہ ای ، تبریزی ،مکارم ، سیستانی ووحید :بنا پر احتیاطِ واجب، صیغہ درست عربی میں پڑھا جا ئے ۔(۱)
آیت اللہ بہجت:نہیں شرط نہیں ہے ،بلکہ کسی بھی زبان میں پڑھا جا سکتا ہے، مگر احتیاط مستحب (بہتر) یہ ہے کہ عربی میں پڑھا جاناچاہیے۔(۲)
آیاتِ عظام صافی ، فاضل و نوری:صیغہ صحیح عربی میں پڑھا جائے ۔(۳)

(حوالہ جات)
(۱) توضیح المسائل مراجع ،م۲۳۷۰،وحید ، توضیح المسائل ،م۲۴۳۴و خامنہ ای، استفتاء ،س ۴۰
(۲) بہجت ، توضیح المسائل مراجع، م ۲۳۷۰
(۳)توضیح المسائل مراجع،م۳۷۰،نوری ،توضیح المسائل ،م۲۳۶۶

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button