حکایات و روایاتکتب اسلامی

حق رفاقت

ایک دفعہ نبی کریمﷺاپنے چند صحابہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے،راستے میں آپؐ نے ایک چشمے پر قیام کیا تو صحابہ نے کھانا پکانے کے لیے ایک بکری ذبح کرنا چاہی،چنانچہ ایک صحابی نے کہا کہ میں بکری ذبح کروں گا،دوسرے صحابی نے کہا کہ میں اس کی کھال اتاروں گا،تیسرے صحابی نے کہا کہ میں گوشت کی بوٹیاں بنائوں گا اور چوتھے صحابی نے کہا کہ میں اس گوست کھانا پکائوں گا،نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ میں آگ جلانے کیلئے لکڑیاں لائوں گا،صحابہ نے عرض کیا:یارسول اللہؐ!یہ کام بھی ہم کرلیں گے،آپؐ تکلیف نہ کریں،یہ سن کر آپؐ نے فرمایا:
’’ہمیں معلوم ہے کہ تم یہ کام کرسکتے ہو لیکن اللہ اس بندے سے خوش نہیں ہوتا جو دوستوں کے ساتھ اور اپنے لیے خاص مقام چاہے‘‘۔
پھر آپؐ اٹھے اور لکڑیاں جمع کرنے لگے۔اس واقعے سے پتا چلتا ہے کہ اگر سفر میں سارے ساتھی کام بانٹ لیں تو سفر بمنزلہ سفر نہیں ہوتا۔

(حوالہ)

(منتہی الآمال ج۱،ص۱۸)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button