shadi k ahkamکتب اسلامی

عقد کے بعداجازت

٭سوال ۶۷:۔اگر لڑکی باپ کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور بعد میں باپ اس عقد کی تائید نہ کرے ،شرعی حکم کیا ہے؟کیا عقد باطل ہے؟
آیات ِ عظام امام ،تبریزی ، سیستانی و نوری: عقد باطل ہے اور بغیر طلاق کے ایک دوسرے سے جدا ہو سکتے ہیں۔(۱)
آیات ِ عظام بہجت وفاضل: نہیں عقد صحیح ہے، اگر ایک دوسرے سے جدا ہونا چاہیں تو صیغہ طلاق کا جاری کرنا ضرور ی ہے۔(۲)
آیاتِ عظام خامنہ ای ،صافی ،مکارم ووحید: اگر باپ عقد کی تائید نہ کرے تو احتیاط (واجب) یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی طرف محرمانہ نظر سے نہ دیکھیں اور مرد عورت کو طلاق دے۔(۳)

(حوالہ)
(۱) تبریزی ، استفتاء ات ،س۱۵۴۷، امام ، استفتاء ات ، ج ۳، اولیا ء العقد ، س ۱۴، دفتر :سیستانی و نوری
(۲) بہجت ، توضیح المسائل ، م ۱۸۹۱،فاضل ،تعلیقات علی العروۃ ، اولیاء العقد،م ۱،دفتر :فاضل
(۳) خامنہ ای ، استفتاء ،س ۸۹،صافی ،جامع الاحکام ،ج۲،س ۱۲۸۲، دفتر مکارم ووحید

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button