حکایات و روایاتکتب اسلامی
امانت میں خیانت نہ کریں
عبداللہ بن سنان کہتے ہیں کہ میں مسجد نبوی میں امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں حاضر ہوا،آپؑ نماز عصر کی تعقیبات میں مشغول تھے،میں نے عرض کیا:
فرزند رسولؐ! بعض سرکاری لوگ ہمارے پاس اپنا مال امانت رکھواتے ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ وہ آپ کا خمس ادا نہیں کرتے،اگر ہم ان کی امانت میں خیانت کریں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
امام جعفر صادقؑ نے یہ سن کر تین مرتبہ فرمایا:خدا کی قسم!اگر میرے داداامام علیؑ کا قاتل ابن ملجم بھی میرے پاس امانت رکھوائے تو میں اس کی امانت میں بھی خیانت نہیں کروں گا،اس کی امانت اسے واپس کردوں گا۔
(حوالہ)
(بحار ،ص۱۴۹)