shadi k ahkamکتب اسلامی

مَردوں کا رقص کرنا

سوال۱۲۳:۔مرد کا مرد کے سامنے رقص کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
آیات عظام امام ،تبریزی، خامنہ ای :اگر تحریکِ شہوت ،ارتکاب گناہ یاکسی اور مفسدہ کا باعث نہ ہو تو اشکال نہیں ہے (لیکن مومن کے لیے بہتر ہے کہ وہ لہو سے اجتناب کرے )۔(۱)
آیات ِ عظام بہجت ، فاضل ،نوری ،وحید،سیستانی:بنابراحتیاطِ واجب مردکا مرد وں کے سامنے رقص کرنا جائز نہیں ہے۔(۲)
آیات عظام صافی، مکارم: مرد کامردوںکے سامنے رقص کرنا حرام ہے۔(۳)

(حوالہ جات)
(۱) تبریزی ، استفتاء ات ، س ۱۰۴۲، خامنہ ای ، اجوبہ،س ۱۱۶۸،دفتر :امام
(۲) فاضل ، جامع المسائل ،ج۱،س ۱۷۳۶،سیستانی ،sistani.org،رقس ش ۹، نوری ، استفتاء ات ،ج۲، س ۵۷۴،بھجت، توضیح المسائل ،متفرقہ م۱،
(۳) مکارم استفتاء ات ج۱،س ۵۳۷،صافی جامع الاحکام ج۳،س ۱۵۸۰

Related Articles

Back to top button