Uncategorized

روزہ کی نذر

٭سوال۲۷: میں حضرت سید الشہداء ؑ کی زیارت سے مشرف ہوا کیا میں وہاں روزہ کی نذر مان سکتا ہوں اورروزہ رکھ سکتا ہوں؟
امام خمینیؒ ، تبریزی، صافی ، فاضل ، نوری اوروحید: مسافرت میں روزہ کی نذر کرنا جائز نہیں ہے۔(۱)
بھجت ، خامنہ ای اورسیستانی : ہاں،مسافرت میں روزہ کی نذرکرنا جائز اورصحیح ہے۔(۲)
مکارم: مسافرت میں روزہ کی نذرکرنے میں اشکال ہے اوراگر نذر کی ہے تواحتیاط واجب یہ ہے کہ اپنی نذر پر عمل کرے۔(۳)
(حوالہ جات)
(ا) نوری استفتاء ات ، ج ا، س ۲۳۱، فاضل ،جامع المسائل ، ج ا، س ۵۸۴، دفتر ، وحید، تبریزی، امام ،صافی
(۲)۔دفتر خامنہ ای،سیستانی وبہجت
(۳)۔مکارم استفتا ء ات ، ج ۲، س۴۸۲،۴۷۵

Related Articles

Back to top button