عوام اور حکومتی افراد کے فرائض
سوال۳۷:اسلامی حکومت کے بارے میں لوگوں کے کیا فرائض ہیں اور لوگوں کے اسلامی حکومت پر کیا فرائض اور ذمہ داریاں ہیں ؟
کلی طورپرحکومت کے افراد کا سب سے پہلا اور بنیادی فریضہ یہ ہے کہ قوم اورعوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کوپوراکریں اورمعاشرے کی خدمت میں(اپنے فرائض اور قانونی ختیارات کی حدود میں رہتے ہوئے )اپنی تمام کوششوں کو بروئے کارلائیں اور اس میں ذرابھی کوتاہی نہ کریں ، اس حوالے سے حکمرانوں اور حکومتی افراد کے مندرجہ ذیل فرائض اور ذمہ داریاں ہو سکتی ہیں ۔
۱۔معاشرے کی عزت اور استقلال کے لیے کوشش کرنااورہرسطح پرغیروں کے تسلط سے چھٹکارے کے لیے جدوجہد کرنا ۔
۲۔معاشرے کی علمی ، دینی ، ثقافتی اور اخلاقی ترقی اور رشد کے لیے زمین ہموار کرنا۔
۳۔اندرونی اور بیرونی سطح پر امن و امان کاقیام اور عدالت کا نفاذ کرنا ۔
۴۔معاشرے کی تمام مادی ضروریات کو پورا کرنا اور اس کی فلاح و بہبود اور آسائش کے لیے ماحول فراہم کرنا ۔
۵۔لوگوں کے سامنے عاجزی و انکساری اور عوام کی زیادہ سے زیادہ اور بہتر شراکت کے لیے ماحول فراہم کرنا ۔
حکمرانوں کے حوالے سے عوام کے اہم ترین فرائض اور ذمہ داریاں درج ذیل ہو سکتی ہیں :۔
۱۔نظام اور اس کے چلانے والوں کی قانونی فرائض کی ادائیگی کے لیے پرزور اور واضح حمایت خصوصاً خطرناک دور اور بحران کی صورت میں ۔
۲۔اصلاحی اور ہمدردانہ تجاویز پیش کرنا اور ان کے اس سمت کی طرف راہنمائی کرنا جو تحقیق اور دقیق مطالعے پر مبنی ہونے کے ساتھ زمانے کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہوں ۔