اسلامی حکومتکتب اسلامی

اسلامی حکومت کی خصوصیات

سوال ۱۳:اسلامی حکومت اورغیراسلامی ولادین حکومت میں کیا فرق ہے ؟ کیا حقیقت میں اسلامی حکومت کو ان پر کوئی امتیازی حیثیت حاصل ہے یا نہیں ؟
اسلامی حکومت ، غیر اسلامی اور بے دین نظاموں سے بعض چیزوں میں مشترک ہونے کے باجود،چندجہات سے ان سے متفاوت اور ممتاز ہے ،یہاں پر چند خصوصیات کا ذکر کیا جاتا ہے جن کی وجہ سے اسلامی حکومت کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے ۔

اہداف ومقاصدکافرق:
لادینیت کی بنیادپرقائم ہونیوالی حکومتیں(خواہ وہ جمہوری( (Democratic)ہوںیا شہنشاہی( Monarchy)ہوں یامخصوص طبقے کی (Oligarchy)ہوں، ایک معنی میں حدّاقلی (Minimal) حکومتیںہیں (۱) باالفاظ دیگر ان کا بنیادی ترین مقصد شہریوں اورمعاشرے کی دنیاوی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے،اس سے بڑھ کر ان کا کوئی ہدف نہیں ہے،لیکن اسلامی نظام حکومت کے پیش نظردومقاصدہوتے ہیں،ایک اس دنیا کی ضرورتوں کوپورا کرنااور دوسرا اخروی اور دائمی خیرو سعادت کو فراہم کرنا۔

(حوالہ)
(۱) حد اقلی ہونے کا مذکورہ معنی ، سیاسی علوم میں رائج اصطلاح کے مطابق نہیں ، علوم سیاسی میں لبرل اور ڈیموکریٹک حکومتوں کو حد اقلی
اور شوشلسٹ اور فاشسٹ حکومتوں کو اکثریتی (حد اکثری ) کہتے ہیں ، لیکن مذکورہ معنی کی روشنی میں یہ سب حکومتیں اقلیتی کہلائیں گی ، کیونکہ یہاں اقلیتی ہونے سے مراد صرف اور صرف دنیا کی طرف توجہ دینا ہے ، جو کہ تمام غیر اسلامی حکومتوں کی خاصیت ہے ۔

Related Articles

Back to top button