ahkam - e- rozaکتب اسلامی

زکوٰۃِ فطرہ

فطرہ کا فلسفہ
سوال ۱۷۸: ۔ زکوٰۃفطرہ دینے کا فلسفہ اور فوائد کیا ہیں ؟
زکوٰۃفطرہ کے بارے میں شیعہ اور سنی علماء کا اتفاق ہے کہ یہ واجب ہے ، دینی متون میں اس کا فلسفہ اور متعدد فوائد بیان کیے گئے ہیں جن میں سے مہم ترین یہ ہیں :
۱ ۔ زکوٰۃفطرہ روزہ کو مکمل اور تمام کرنے والی ہے جس طرح حضرت محمد ﷺ پر درود پڑھنے سے نماز مکمل اور تمام ہوتی ہے (۱)۔
۲ ۔ ماہ مبارک رمضان کے روزوں کی قبولیت کا باعث بنتی ہے (۲)۔
۳ ۔ اس سال میں انسان کو مرنے سے محفوظ رکھنے کا موجب بنتی ہے(۳) ۔
۴ ۔ جسمانی سلامتی کا اور اخلاقی بیماری سے روح کی پاکیزگی کا باعث بنتی ہے(۴) ۔
۵ ۔ زکوٰۃمال کو مکمل کرنے والی ہے (۵)۔

(حوالہ جات)
(۱) ۔ من لا یحضرہ الفقیہ ، ج ۲ ، باب الفطرہ ، ص ۱۸۳
(۲) ۔ حوالہ سابق
(۳) ۔کافی ، ج ۴ ، باب الفطرہ ، ص ۱۷۴
(۴) ۔ قد افلح من زکھا کی تفسیر میں آیا ہے ، تزکیہ سے مراد زکوٰۃفطرہ ہے ، مستدرک الوسائل الشیعہ ، ج ۷ ، ابواب زکوٰۃالفطرۃ ، ص ۱۳۷
(۵) ۔ وسائل الشیعہ ، ج ۷ ، ابواب الزکوٰۃالفطرۃ ، ص ۳۱۸

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button