احادیثدانشکدہ

آخرت

قبرستان اللہ کو یاد دلاتے ہیں

عَن رسول اللہ صلى اللَّہ عليہ و آلہ و سلم:

زوروا القبور فإنّہا تذكّركم الآخرة .

حضرت رسول اكرم صلى اللَّہ عليہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

اہل قبور کی زیارت کے لیے جایا کریں اس لیے کہ وہ آخرت کو یاد کرواتے ہیں۔

نہج الفصاحة 1707

 

دنیا بھی آخرت بھی

عَن الکاظم عليہ السّلام :

اعْمَلْ لِدُنْيَاكَ كَأَنَّكَ تَعِيشُ أَبَداً وَ اعْمَلْ لآِخِرَتِكَ كَأَنَّكَ تَمُوتُ غَدا .

امام موسیٰ کاظم عليہ السّلام نے فرمایا :

اس طریقے اپنی دنیوی زندگی کے لیے محنت کرو کہ گویا یہی رہنا ہے اور اس طریقے سے اپنی آخرت کے لیے تکدو کرو کہ گویا تمہیں کل مر جاتا ہے۔

من لايحضرہ الفقيہ ،ج‏3 ،ص 156 ،ح 3569

دنیا اور آخرت دونوں ایک ساتھ

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّہِ عليہ السّلام :

لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَرَكَ دُنْيَاہُ لآِخِرَتِہِ وَ لَا آخِرَتَہُ لِدُنْيَاہُ‏ .

امام صادق عليہ السّلام نے فرمایا :

جو شخص اپنی دنیا کو آخرت کے لیے چھوڑ دے اور نیز جو شخص اپنی آخرت کو دنیا کی خاطر چھوڑ دے ہم میں سے نہیں ہے۔

من لايحضرہ الفقيہ ،ج‏3 ،ص 156 ،ح 3568

 

دنیا آخرت کے لیے

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّہِ عليہ السّلام :

نِعْمَ الْعَوْنُ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ .

امام صادق عليہ السّلام نے فرمایا :

آخرت کو حاصل کرنے کے لیے دنیا سب سے بہترین ناصر و مددگار ہے۔

من لا يحضرہ الفقيہ ،ج‏3 ،ص 156 ،ح 3567

Related Articles

Back to top button