احادیثدانشکدہ

اسلام کی خصوصیات

"رسولۖ کی میراث میں اسلامی تشریع کے اصول”

الف۔ اسلام کی خصوصیات
١۔” الاسلام یعلو ولا یعلیٰ علیہ”
١۔اسلام غالب ہے ، سر بلند ہے اس پر کوئی غالب نہیں ہو سکتا۔
٢۔”الاسلام یجُبُّ ما قبلہ”
٢۔ اسلام اپنے سے پہلے کے عمل اور گناہ کو ختم کرتا ہے ۔
٣۔”الناس فی سعةٍ ما لم یعلموا”
٣۔لوگوں کے لئے اس وقت تک گنجائش ہے جب تک کہ نہیں جانتے۔
٤۔”رفع عن امت الخطأ والنسیان وما استکرھوا علیہ”
٤۔ میری امت کی خطا و نسیان اور مکرہ (زبردستی کئے جانے والے) کو معاف رکھا گیا ہے ۔
٥۔”رفع القلم عن ثلاثة: الصبی و المجنون و النائم”
٥۔ تین آدمیوں ، بچے ، مجنون اور سوئے ہوئے سے قلمِ تکلیف اٹھا لیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منارۂ ہدایت،جلد ١ (سیرت رسول خداۖ) سیدمنذر حکیم ا ور عدی غریباوی (گروہ تالیف مجمع جہانی اہل بیت علیہم السلام )

Related Articles

Back to top button