احادیثدانشکدہ

نیکی

"نیکی پانا بغیر نیکی کئے”

حدثنا جعفر بن محمد بن مسرور رحمہ اللہ قال حدثنی الحسن بن محمد بن عامر عن الصباح بن سیابة عن أبی عبد اللہ ع قال:

إن الرجل لیحبكم و ما یدری ما تقولون فیدخلہ اللہ الجنة و إن الرجل لیبغضكم و ما یدری‏ ما تقولون فیدخلہ اللہ النار و إن الرجل لیملأ صحیفتہ من غیر عمل۔

قلت: فكیف؟ قال: یمر بالقوم ینالون منا و إذا رأوہ قال بعضہم لبعض إن ہذا الرجل من شیعتہم و یمر بہم الرجل من شیعتنا فیرمونہ و یقولون فیہ فیكتب اللہ لہ بذلك حسنات حتى یملأ صحیفتہ من غیر عمل[1]

ترجمہ

صباح بن سبایہ کا کہنا ہے: امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:

بسااوقات ایک شخص تمہیں دوست رکھتا ہے اس حال میں کہ نہیں جانتا تم لوگ کیا کہتے ہو اور خدا اسےبہشت میں داخل کر دے گا اور بسا اوقات ایک شخص تم لوگوں سے دشمنی کرتا ہے اس حال میں کہ نہیں سمجھتا تم لوگ کیا کہہ رہے ۔خدااس کو جہنم میں دھکیل دے گا۔ اور ایک انسان ایساہے جس کا نامہ اعمال بغیر کوئی نیکی کئے، نیکیوں سے بھر جاتا ہے۔

عرض کیا: کیسے یہ چیز ممکن ہے؟
فرمایا: ایک شخص ایسے لوگوں کے پاس سے گزرتا ہے جوہمارے ساتھ دشمنی رکھتے ہیں جب اسے دیکھتے ہیں تو ان میں سے بعض دوسروں سے کہتے ہیں یہ ان کا شیعہ ہے ۔ اور ہمارے شیعوں میں سے جب کوئی ان کے پاس سے گزرتا ہے تو اس پر تہمت لگاتے ہیں اور جو کچھ وہ نہیں کہتا اس کے بارے میں کہتے ہیں۔ لہٰذا خدا وند عالم اس شیعہ کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھ دیتا ہے بغیر اس کے کہ اس نے کوئی نیک عمل انجام دیا ہو۔

[1] عنہ البحار:۳۶۰/۸و ج۱۳۶/۲۷ ح۱۳۶ و فی ج ۲۴۶/۶۹ ح۲۱ عن الکافی:۱۲۶/۲ ح۱۰ و الکافی:۳۱۵/۸ ح۴۹۵۔ الوسائل:۴۳۹/۱۱ ح۱، العوالم: ۱۳۵/۱۲ ح۱۷۲، ج ۴۴۰/۴۱ ح۲۸ و ج ۴۳۹/۴۲ ح۱۔

نیکی کا مکمل کرنا

عَنِ الإمامِ المجتبی علیہ السلام:

تَمَامَ الصَّنِیعَةِ خَیْرٌ مِنِ ابْتِدَائِہَا

امام حسن مجتبٰی علیہ السلام نے فرمایا:

نیکی کا تمام کرنا اس کے ابتدا کرنے سے بہتر ہے۔

بحار الانوار، ج ‏75 ص 111

خدا کے نزدیک نیکی فراموش نہیں ہوتی

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم:

اَلعُرفُ یَنقَطِعُ فیما بَینَ النّاسِ وَ لا یَنقَطِعُ فیما بَینَ اللَّہِ وَ بَینَ مَن فَعَلَہُ.

پیغمبراکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

لوگوں کے درمیان کی ہوئی نیکی بھولی جا سکتی ہے، لیکن اللہ اور نیکی کرنے والے کے درمیان نیکی فراموش نہیں ہوتی۔

الجامع الصغیر، ج2 ،ص 189،حدیث 5690

نیکی کرنا

قالَ الإمامُ علیٌّ علیہ السلام :

الإحْسانُ یَستعبدُ الإنسانَ.

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

نیکی کرنا انسان کو اپنا غلام بنا دیتا ہے۔

میزان الحکمت، ج3، ص123 ح4154

Related Articles

Back to top button