احادیثدانشکدہ

اصلاح

نیکی دشمنوں کی اصلاح کا سبب

عن الإمام علي عليه السلام :

إنّ إحْسانَكَ إلى مَن كادَكَ مِن الأضْدادِ و الحُسّادِ لأغْيَظُ علَيهِم مِن مَواقِعِ إساءتِكَ مِنهُم و هُو داعٍ إلى صَلاحِهِم .

امام علي عليه السلام نے فرمایا :

تمہارا نیکی کرنا اپنے دشمنوں اور حسد کرنے والوں کے ساتھ ، ان کےساتھ بدی کرنے سے زیادہ ان پر موثر ہے اور ان کی اصلاح کا سبب ہے۔

ميزان الحکمة ج 3 ص123 ح 4163

انسان کی اصلاح تین چیزوں میں

عن الإمام علي عليه السلام :

إذا أرَادَ اللّه ُ سُبْحَانَهُ صَلاَحَ عَبْدٍ ألْهَمَهُ قِلَّةَ الكَلاَمِ وَ قِلَّةَ الطَّعَامِ وَ قِلَّةَ المَنَامِ .

امام علي عليه السلام نے فرمایا :

جب اللہ کسی بندہ کی اصلاح کرنا چاہتا ہے تو اس کو تین چیزیں عطا کرتا ہے: کم بولنا، تھوڑا کھانا، اور کم سونا۔.
ميزان الحکمة ج 1 ص184 ح 641

امامت دنیا کی اصلاح کا سبب

عن الإمام الرِّضا عليه السلام :

إنّ الإمامةَ زِمامُ الدِّينِ و نِظامُ المُسلِمينَ و صَلاحُ الدُّنيا و عِزُّ المُؤمِنينَ .

امام رضا عليه السلام نے فرمایا :

امامت دین کی زمام [ڈور] مسلمانوں کے لیے نظام اور مومنین کی عزت اور دنیا کی اصلاح کا باعث ہے۔

ميزان الحکمة ح 853 وكافي ج 1 ص 200 ح 1 .

Related Articles

Back to top button