shadi k ahkamکتب اسلامی

طلاق بائن و رجعی

٭سوال ۲۲۷:۔ طلاقِ بائن اور رجعی کیا ہے؟
طلاق کی دو اقسام ہیں۔ طلاقِ بائن اور طلاقِ رجعی
طلاقِ بائن یہ ہے کہ مرد کو اسمیں عورت کی طرف رجوع کرنے کا حق حاصل نہیں ہوتا اور وہ اُسے جدید عقد کے بغیر بیوی نہیں بناسکتا، اسطرح کی طلاق کی پانچ اقسام ہیں۔
۱۔ ایسی عورت کو طلاق کہ جس کے نو سال ممکن نہیں ہو ئے ۔
۲۔ یائسہ عورت کی طلاق (۱)
۳۔ ایسی عورت کی طلاق کہ اس کے شوہر نے عقد کے بعد اسکے ساتھ ہمبستری نہ کی ہو۔
۴۔ تیسری طلاق ، وہ عورت جس کو تین دفعہ طلاق دے دی جائے۔
۵۔ طلاق خلع و مبارات
طلاق رجعی مذکورہ موارد کے علاوہ ہے اور جب تک عورت طلاق کے بعد عدت میں ہے، مرد اسکی طرف (بغیر عقد کے ) رجوع کر سکتا ہے۔(۲)

(حوالہ جات)
(۱) عورت کے بانجھ ہونے کی وضاحت ’’جاننے کی باتیں ‘‘کے باب میں کردی گئی ہے
(۲) توضیح المسائل مراجع، م۲۵۲۲

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button