Nasihatenکتب اسلامی

خودسازی و اجتماعی زندگی

سوال ۳۲:۔ معاشرہ میں رہتے ہوئے معمول کی زندگی کے ساتھ کس طرح خود سازی کی جا سکتی ہے ؟
جہادِ اکبر اور خواہشاتِ نفسانی اوربُرے خیالات کے ساتھ مقابلہ کرناآسان کام نہیں بلکہ قرآن کریم نے ہمیں اس جہادِ اکبر کی طرف دعوت دی ہے۔
فَأَمَّا مَن أَعْطَی وَاتَّقَی وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَی فَسَنُیَسِّرُہُ لِلْیُسْرَی (ا)
تو جس نے سخاوت کی اور اچھی بات (اسلام) کی تصدیق کی تو ہم اس کے لیے راحت و آسانی (جنت) کے اسباب مہیا کردیں گے۔
اگر کوئی ابتداء میں مشکلات کو برداشت کرے اور اپنی مراقبت کرے اور عالی ترین محبوب کا انتخاب کرے، اس وقت وہ دوسروں کو محبوب کی نظر سے نہیں دیکھتا، اگر کسی کا دِل حبِّ خدا سے معمور ہواور وہ جان لے کہ دوسروں کی خدمت کرنا فضیلت رکھتا ہے تو اس کے عملی کاموں میں کوئی مشکل پیدا نہیں ہو گی۔

(حوالہ)
(۱) سورہ لیل آیت ۵تا۷

Related Articles

Back to top button