shadi k ahkamکتب اسلامی
پیغام و ارادہ شادی
قبل ازنکاح ، شادی کے ارادے سے دیکھنا
سوال اا:۔جس عورت کے ساتھ شادی کا ارادہ ہو اسکے چہرے گردن،بالوں کو کس صورت میں دیکھ سکتے ہیں؟
تمام مراجع:متعلقہ عورت کی طرف درج ذیل شرائط کے ساتھ دیکھنا جائز ہے۔
ا۔ لذت کے ارادے سے نہ ہو (اگرچہ جانتا ہو کہ نگاہ کرنے سے لذت قہری پیدا ہوگی )
۲۔ عورت کی جسمانی وضعیت سے آگاہی کے لیے ہو (پس اگر اسکے حال و وضعیت سے آگاہ ہو تو پھر نگاہ کر نا جائز نہیں ہے)
۳۔ ازدواج کرنے میں کو ئی رکاوٹ نہ ہو(مثلا وہ عورت شوہر دار نہ ہو)
۴۔ احتمال ہو کہ عورت اُسے رد نہیں کرے گی ۔(۱)
(حوالہ)
(ا)خامنہ ای ، استفتاء، س ۵۲۵، سیستانی ، منہاج الصالحین ،ج۲،النکاح،م ۲۸، امام ، فاضل ،نوری،مکارم، تعلیمات علی العروۃ، النکاح ،
م۲۶،بہجت، توضیح المسائل ،م ۱۹۴۴،صافی ،جامع الا حکام ، ج۲،س ۱۷۰۹ و دفتر تبریزی